ہفتہ 28 فروری 2026 - 21:22
عوام اپنے اتحاد اور وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے صہیونی ایجنٹوں کی سازشوں سے محتاط رہیں

حوزہ / مرکز مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے ایک اعلامیہ میں امریکہ اور صہیونیوں کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اتحاد و وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے صہیونی دشمن کے ایجنٹوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے متن کا خلاصہ درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ».

ترجمہ: وہ لوگ جو جنگ اور حملوں کا نشانہ بنتے ہیں کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے، انہیں جنگ اور اپنے دفاع کی اجازت ہے۔ بے شک خدا ان کی نصرت پر قادر ہے (حج: 39)

ایک بار پھر ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خبیث اور مجرمانہ حکومت اور اس کی ناجائز اولاد کینسر کے پھوڑے اسرائیل نے وطن اسلامی پر حملے کی جسارت کی ہے۔

اس بار بھی 12 روزہ جنگ کی طرح مذاکرات کے وسط میں امریکہ نے ایک بار پھر وعدہ خلافی کا ثبوت دیا لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس بار بھی ایران کی عظیم قوم اپنے ایمان، عظمت اور جرات کے ساتھ اس تاریخی اور فیصلہ کن دور میں دشمن کے شیطانی منصوبوں کے خلاف کھڑی ہو گی اور اسلام اور ایران کی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کرے گی۔

ایرانی غیور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اتحاد و وحدت کو برقرار رکھتے ہوئے صہیونی دشمن کے ایجنٹوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔

ماہ مبارک کے مبلغین سے یہ بھی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے کے نورانی اور بابرکت موقع کو عوام کو متحد کرنے، امن و سکون کی فضا ایجاد کرنے، ملکی حالات کو بیان کرنے اور لوگوں کے جہادی اور انقلابی جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے استفادہ کریں اور مساجد، نماز جمعہ و جماعت میں اضافہ کریں۔

مرکز مدیریت حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha